• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پی ٹی آئی کے 20 باغی ارکان کا گروپ پہلے سے موجود ہے، عظمی بخاری


پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خرم لغاری نے 5 مزید حکومتی ارکان سے مل کر بزدار سرکار سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، پنجاب میں حکومت کے 20 باغی ارکان کا گروپ پہلے بھی موجود ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مانگے تانگے کی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کے خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں جہانگیر ترین کے جہاز میں بٹھا کر بنی گالہ پہنچایا گیا تھا، اب اُن کے جہاز سے اُترنے کا وقت ہو چکا ہے۔

تازہ ترین