• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں گزشتہ روز سے جاری سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم


اسلام آباد میں گزشتہ روز سے جاری سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم ہوگیا، جس کے بعد ڈی چوک میں موجود سرکاری ملازمین منتشر ہوگئے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایک سے 19 گریڈ تک ملازمین کی تنخوا میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو دیا جانے والا ایڈہاک ریلیف یکم جولائی سے تنخواہوں میں شامل کیا جائے گا۔

حکومتی کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد سرکاری ملازمین نے نیشنل پریس کلب سے اسلام آباد مارچ کیا۔ ڈی چوک پر موجود سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ ایک سے 19 گریڈ تک ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہوگا، تمام صوبوں کے ملازمین کو اپ گریڈیشن ملے گی، محنت کرنے والوں کو ٹائم اسکیل بھی ملے گا اور ایڈہاک ریلیف یکم جولائی سے تنخواہوں میں ڈال دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےصوبائی حکومتوں کوکہاہے کہ تنخواہوں میں فرق کو ختم کیا جائے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بھی مسائل صوبائی حکومت کے ساتھ بیٹھ کرحل کردیے جایئں گے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے ڈی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تب ترقی کرے گا جب سرکاری ملازمین محنت سے کام کریں گے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم ہوگی۔

دونوں وفاقی وزراء کی تقاریر کے بعد ڈی چوک میں موجود سرکاری ملازمین منتشر ہوگئے۔

تازہ ترین