• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن 3 مارچ، کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع، جانچ پڑتال پیر، منگل، حتمی فہرستیں 23 فروری کو، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

سینیٹ الیکشن 3 مارچ،شیڈول جاری


اسلام آباد، کراچی ( طاہر خلیل ، اے پی پی، خبرایجنسیاں، اسٹاف رپورٹر) سینیٹ الیکشن ، 3مارچ ،کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع، جانچ پڑتال پیر،منگل،18فروری تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں دائر ہونگی۔

اپیلوں پر20فروری تک فیصلے ہونگے، 21 فروری کو نظر ثانی فہرست جاری کی جائیں گی،حتمی فہرستیں23فروری کو آویزاں کی جائینگی، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا،دوسری جانب پاکستان بار کونسل ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بھی صدارتی ریفرنس چیلنج کردیا ہے۔ 

نمائندہ جنگ کےمطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، سینٹ انتخابات کیلئے 3 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ امید وار 12 اور13 فروری کوکاغذات نامزد گی جمع کرائیں گے، 14 فروری کو امید واروں کی فہرست جاری ہو گی۔

15 اور 16 فروری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی ۔ 18 فروری تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں دائر ہوں گی، 20 فروری تک اپیلوں پر فیصلے ہوں گے، 21 فروری کو نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی ۔ 

امید وار کا غذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے ۔حتمی فہرستیں 23 فروری کو آویزاں کی جائیں گی۔ حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار 2 مارچ دن بارہ بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکے گا۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ اپنے نامزدامیدواروں کو باضابطہ پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کر دیں تا کہ کاغذات نامزدگی کیساتھ مطلوبہ سر ٹیفکیٹ امیدواروں کی جانب سے منسلک کیا جا سکے۔ آزاد امید واروں کیلئے پارٹی سرٹیفکیٹ منسلک کرنے کی شرط نہیں ۔

خبررساں ادارے کےمطابق مسلم لیگ ( ن ) نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر دی، مسلم لیگ ن کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں تحریری موقف بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے جمع کروایا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت قرار دے سینیٹ انتخابات پر آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے ، حکومت نے ریفرنس دائر کرنے کا صدر مملکت کو غلط مشورہ دیا۔

تازہ ترین