• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جائیں گے

سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جا سکیں گے۔ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست ہوں گے ان کے نام 14 فروری کو آویزاں کیے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی جبکہ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات2021 اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے۔

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی ریفرنس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی آرڈیننس بھی جاری ہوچکا ہے، جسے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین