سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے سائبر کرائمز سے رابطہ کیا، میرے نام سے ٹوئٹر اور واٹس ایپ اکاؤنٹس بنے ہوئے ہیں، ایف آئی اے نے آئی ڈی ٹریس نہ ہونے کا صاف جواب دیا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹررحمان ملک کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے دعا مغفرت بھی کی گئی۔
کمیٹی میں سینیٹر اعتزاز احسن کے نام سے جعلی ٹوئٹ پر سو موٹو نوٹس کا معاملہ زیر بحث بھی آیا۔
رحمان ملک نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے دونوں کے پاس ہے۔
سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہےکہ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھایا جائے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارت داعش کو کشمیر میں استعمال کر رہا ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ داعش خطے میں مضبوط ہو رہی ہے۔