• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری و رہائی



پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کو ڈسکہ میں گرفتار کر لیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں رہا کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی تاہم مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ اور بلال تارڑ نے کچھ دیر بعد بتایا کہ ن لیگی رہنما عطا تارڑ کو اب رہا کردیا گیا ہے۔

پولیس نے عطا تارڑ کو وزیر آباد تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا، جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے تھانے کے باہر دھرنا دے دیا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تھانے کے دروازے بند کردیئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ناکے کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا، کچہری چوک کے قریب ایک گاڑی کو روکا گیا تھا جس میں سے اسلحہ بردار افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے پولیس سے مزاحمت کی۔

ن لیگی رہنما کی گرفتار پر پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ ضمنی اتنخاب کی مہم کے لیے بہت زیادہ متحرک تھے۔

مریم اورنگزیب نےعطا تارڑ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت اسی طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس نے کل ہونے والی مریم نواز کی ریلی سے خوفزدہ ہوکر عطاتارڑ کو رہا کیا ہے۔

تازہ ترین