• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2015 میں بھی ایم پی ایز کو ووٹ کے بدلے پیسوں کی آفرز ہوئیں، محمد علی کا دعویٰ


 سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جماعت اسلامی محمد علی کا کہنا ہے کہ 2015 میں بھی ایم پی ایز کو ووٹ کے بدلے پیسوں کی آفرز ہوئیں، عمران خان نے 2018 میں کہاکہ خفیہ رپورٹس ہیں ہمارے ایم پی ایز  بک گئے ہیں عمران خان نے پرویز خٹک کو امیدواروں کے ہارنے پر اسمبلی توڑنےکی سفارش کا کہا تھا۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی  نے کہا کہ  2015 میں بھی ایم پی ایز نے ڈیل کی ہوئی تھیں، مجھے بھی دو تین پارٹیوں سے پیسوں کی آفرز ہوئی تھیں۔

 محمد علی کا کہنا تھا کہ 2018 سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی کے ممبران کو سب سے زیادہ آفرز آئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پیسوں کی آفرز کو ٹھکرا دیا حلقے کے عوام کے ساتھ دھوکا نہیں کرسکتا تھا۔

 محمد علی نے کہا کہ  2018 میں گواہ ہوں کہ خرید وفروخت کا بازار گرم تھا، سینیٹ الیکشن میں ہر ایم پی اے نے جنرل الیکشن میں خرچے کے لیے پیسے مانگے تھے۔

تازہ ترین