• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف گیلانی کے نام پر اختلاف کی کوئی بات نہیں، فضل الرحمٰن


اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر اختلاف کی کوئی بات ہی نہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں سابق وزیراعظم کا سینیٹ امیدوار کے طور پر نام سامنے آیا ہے جس پر اختلاف کی کوئی بات ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اپنے اراکین ان کے اپنے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔


پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا، اسے کافی دن اسلام آباد میں ٹھہرنا ہوگا۔

فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے استعفوں کے آپشن پرسینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا نام اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کےلیے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر تجویز کیا ہے۔

دوسری طرف پی پی نے خیبر پختونخوا سے فرحت اللّٰہ بابر کو پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔

تازہ ترین