• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر پر اسلحہ افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر اسلحہ افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

 کسٹم حکام کے مطابق گاڑی کی اسکیننگ کے دوران 120 پستول اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ قبضے میں لیکر گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین