• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں باڑ کا کام جاری، دوبارہ عدالت جائیں گے، بلوچستان بار کونسل

اکوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے گوادر میں باڑ لگانے کا عمل جاری رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سلسلے میں دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جائیگا وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ کا گوادر میں باڑ لگانے کا کام بند کرنےسے متعلق بیان بھی حقائق کے برعکس اور جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ باڑ لگانے کا کام بدستور جاری ہے ،بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان بار کونسل نے گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت بلوچستان سے جواب طلب کیا تھا اوربلوچستان اسمبلی میں معاملے کو بھیجا کہ حکومت اس پر موثر قانونی سازی کرے اور گوادر کے عوام کے خدشات دور کرے جس پر حکومت نے اسمبلی کے فلور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جو تمام جماعتوں کے پارلیمانی ممبران پر مشتمل تھی مگر حکومت کی جانب سے بد دیانتی اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے برعکس ایک سرکاری کمیٹی تشکیل دی گئی جسے بلوچستان بار کونسل اور گوادر کے عوام مسترد کرتے ہیں حکومت بلوچستان کا یہ اقدام ہائیکورٹ کے فیصلے سے روگردانی ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر گوادر میں باڑ لگانے کا کام روک دے اور پارلیمانی کمیٹی کو جلد گوادر باڑ کے حوالے سے گوادر کے دورے کے لیے ٹائم فریم دے کر بلوچستان اسمبلی کے رولنگ کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر عمل در آمد کرے بصورت دیگر بلوچستان بار کونسل کے پاس یہ آئینی حق موجود ہے کہ وہ حکومت کے اس بددیانتی کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کرے۔
تازہ ترین