پشاور(وقاِئع نگار) اسلامی انقلاب ایران کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران پشاور کینٹ میں ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا. نمائش میں ایران ایران کے ثقافتی اشیاء کی نمائش کی گئی جس میں ہینڈی کرافٹس ثقافتی ملبوسات ثقافتی اور ایران کے ثقافتی و سیاحتی مقامات کی تصاویر اور کتابیں جبکہ انقلاب ایران کے حوالے سے نایاب و نادار تصاویر بھی نمائش کا حصہ تھے تقریب میں ایران کے مختلف شعبوں میں فروغ اور ترقی کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی نمائش کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر ثقافت و محنت شوکت یوسفزئی اور ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (ر) کیپٹن کامران آفریدی نے قونصل جنرل ایران حمید رضا قمی اور ڈی جی خانہ فرہنگ مہران اسکندریان کے ہمراہ کیا. اس موقع پرصوبائی وزیرثقافت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ایران اور پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں انہیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے ثقافتی ورثہ کافی مشابہت رکھتے ہیں پاک ایران دوستی دیوار دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا پاکستان اورایران کی ثقافت ملتی جلتی ہے دونوں ممالک اس شعبے سمیت تجارت میں مل کر کام کرسکتے ہیں۔ نوجوان نسل کیلئے کلچر ایکسچینج پروگرام منعقد کرنے سے انہیں دونوں ممالک کی ثقافت، سیاحت، کھیل سمیت مختلف امور کو جاننے کے مواقع میسر ہونگے۔ اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل حمید رضا قمی اور ڈی جی خانہ فرہنگ مہران اسکندریان نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت سے دونوں ممالک کی ثقافت کی رونمائی اور اسے مزید آگے بڑھانے کیلئے نشترہال پشاور میں ثقافتی نمائش سمیت دیگر پروگرام منعقد کرنے کی درخواست بھی کی۔ہے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لئے اس قسم کی ثقافتی نمائشیں وقت کی ضرورت ہے.