• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقار روبن گھوش کو دنیا سے گئے 5 برس بیت گئے


برصغیر کے نامور موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے5سال بیت گئے ہیں تاہم ان کی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دِلوں میں زندہ ہیں۔

وہ پاکستان کی نامور فلم اداکارہ شبنم کے شوہر تھے، اس جوڑے کا شمار فلمی دنیا کی بہترین اور کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا رہا ہے۔

روبن اپنی اہلیہ شبنم کے ہمراہ 1996 میں بنگلہ دیش منتقل ہو گئے تھے اور تقریباً تیرہ برس بعد 2012میں پاکستان واپس آئے۔

روبن گھوش نے 1961 میں بنگالی فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور 10 سال بعد مقبول فلم ’چندا‘ سے اردو فلموں میں شمولیت اختیار کی۔

’احساس‘، ’امنگ‘، ’چکوری‘، ’چاہت‘، ’شرافت‘، ’تلاش‘، ’بندش‘ جیسی کئی کامیاب فلموں کو روبن گھوش نے اپنی موسیقی سے سنوارا لیکن فلم ʼآئینہʼ نے انہیں مقبولیت کے آسمانوں پر پہنچا دیا.روبن گھوش نے پاکستان میں آخری فلم ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی۔

انہیں پاکستان میں فلموں کے سب سے معتبر 6 نگار ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

روبن گھوش کا انتقال طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں 13 فروری2016 کو ڈھاکا میں ہوا تھا اور وہ اپنے لا تعداد چاہنے والوں کو سو گوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

تازہ ترین