• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مضبوط ہے لانگ مارچ کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 26مارچ دور ہے پتہ نہیں پی ڈی ایم لانگ مارچ پر قائم رہتی بھی ہے یا نہیں، حکومت مضبوط ہے لانگ مارچ کا سامنا کرنے کو تیار ہے، سینیٹ انتخابات کیلئے بھی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

چوہدری سرور سے پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں کبھی ایک پیج پر آئی ہیں اور نہ ہی آئندہ آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا معر کہ پی ٹی آئی جیتے گی، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی نظریہ اور اصول نہیں پی ڈی ایم عارضی اتحاد ہےحکومتی مضبوطی کے بعد اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی وہ اب کیا کر یں۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، اداروں کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے، اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔

تازہ ترین