• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن :PDM کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کاغذات جمع کرادیئے


حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ الیکشن میں متفقہ امیدواریوسف رضا گیلانی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے نون لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے تجویز و تائید کنندگان میں دو سابق وزرائے اعظم شامل ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی میں راجا پرویز اشرف تجویز کنندہ ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ میں ان کے کاغذات نامزدگی کے تائید کنندہ ہیں۔

تازہ ترین