• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں پر 3 ملزمان کو سزا سنادی

احتساب عدالت نے تعلیمی بورڈ میر پور خاص میں 113 غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں 3 ملزمان کو سزا سنادی ہے۔

احتساب عدالت حیدرآباد نے تعلیمی بورڈ میر پور خاص میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نامزد 3 ملزمان سزا سنائی ہے۔

سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ میر پور خاص شفیق خان کو 5 سال قید اور ساڑھے 13 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

احتساب عدالت نے ریفرنس میں تعلیمی بورڈ کی ملازمہ کو 3 سال قید جبکہ سابق سیکریٹری میر پور خاص تعلیمی بورڈ برکت علی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔


عدالت نے ریفرنس میں نامزد جلیل احمد لاشاری، حاجی محمد راہو کو بری کردیا ہے جبکہ اس معاملے میں نامزد ایک ملزم خواجہ مصباح تاحال مفرور ہے۔

نیب نے 2016ء میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں 8 ملزمان کو نامزد کیا تھا ،جس پر تعلیمی بورڈ میں 113 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام تھا۔

تازہ ترین