• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسی نیشن سے شرح اموات کم ہونے لگی ،سائنسدانوں کا دعویٰ

راچڈیل(نمائندہ جنگ)عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں اور سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے نتیجے میں شرح اموات میں کمی آنے لگی ہے۔ویکسین کی بدولت بڑے پیمانے پر شرح اموات میں مزید کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی کمی کے ساتھ مارچ کے وسط تک دو تہائی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ سائنسدان انتہائی نگہداشت میں شرح اموات میں بھی 36فیصد تک ریکار ڈکمی کیلئے پر امید ہیں۔ محققین کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہو کر مرنے والے افراد کی اوسطا عمر تقریبا 83سال ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی اوسطا عمر تقریبا 73سال کے قریب ہے سائنسدانوں کے مطابق اگر 60سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو ویکسین لگادی گئی تو اموات میں حیرت انگیز 96فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے ہسپتالوں میں شرح اموات میں تقریبا 80فیصد کم آ سکتی ہے آج تک مجموعی طور پر 13.5ملین لوگوں کو کوڈ کی ایک ویکسین خوراک مل چکی ہے این ایچ ایس حکام پیر تک اس کے 15 ملین تک پہنچنے پور کرنے کے لیے کوشاں ہے چار سب سے زیادہ کمزور گروہوں جن میں 80سا ل کے افراد ‘این ایچ ایس کا عملہ ، نگہداشت کے کارکنوں اور انتہائی کمزور افراد میں سے ایک بڑی اکثریت کو 15 فروری تک حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یعنی مارچ کے آغاز تک انہیں کوویڈ 19سے بچانے کیلئے ویکسین دیدی جائیگی اس کے بعد ان گروہوں میں بقیہ افراد کو جو کورونا وائرس پکڑ لیتے ہیں ان کو باقی رہ جانے میں مزید تین سے پانچ ہفتوں کا وقت لگے گا ان چار گروہوں کے افراد کو ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے بعد مارچ تک شرح اموات میں نمایاں کمی ہو گی جس کے بعد مستقبل میں اسکی شرح بڑھتی جائے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے لوگوں کو وائرس سے بچانے کیلئے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ابتک اس میں نمایاں کامیابی بھی حاصل کی گئی ہے ملک بھر میں مختلف مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں مقررہ کردہ عملہ لوگوں کو ان کی باری آنے پر ویکسین کی پہلی خوراک فراہم کر رہا ہے ۔
تازہ ترین