اسلام آباد (جنگ نیوز، آن لائن ) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں ،لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے،ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتا، جیت کر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا فرق واضح کر دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جب میں وزیراعظم کا امیدوار تھا تواپوزیشن کو 42 ووٹ ملے تھے ، 42 ووٹ کے باوجودمیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا ،میں نے اپوزیشن سے ووٹ آف کنفیڈنس مانگاجو ملا،متفقہ وزیراعظم نامزدہواتھااپوزیشن نے بھی ووٹ دیا تھا۔