حب (نامہ نگار) حب اور پسنی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرکے پانچ کلو چرس ، دوٹی ٹی پستول اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی لسبیلہ بشیر احمد بروہی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ ضیاء مندوخیل کی نگرانی میں انڈسٹریل پولیس تھانہ کے ایس ایچ او گل حسن محمد حسنی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پولیس تھانہ’’ہائیٹ ‘‘ کی حدود میں سرچ آپریشن کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلئے ۔دوسری جانب ایس پی گوادر برکت حسین کھوسو کی ہدایت پر ایس ایچ او پسنی امام بخش بلوچ نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ کلو چرس برآمد کرلی ہے۔