لندن ( پی اے ) کوکا کولا نے اپنی پہلی کاغذ کی بوتل کا ٹرائل کر لیا۔ یہ ٹرائل کوکا کولاکی پیکیجنگ کو مکمل طور پرختم کر کے کاغذ کی بوتل متعارف کرانے کے طویل عرصہ سے زیر غور منصوبہ کا حصہ ہے۔بوتل کا نیا نمونہ ڈنمارک کی کمپنی نے ایک غیر معمولی مضبوط کاغذی خول سے بنایا ہے جس میں بدستور پلاسٹک لائنر شامل ہوں گی۔ اس کا مقصد دوبارہ 100 فیصد قابل استعمال ، پلاسٹک سے پاک بوتل بنانا ہے جو کاربونیٹیڈ مشروبات سے گیس کا اخراج روکنے کے قابل ہے۔اس امر کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہےکہ کوئی ریشہ مائع میں شامل نہ ہو جائے۔ اس سے مشروب کے ذائقہ کو بدلنے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے یا پھر صحت اور حفاظت کی جانچ سے ممکنہ طور پر کلیئر نہیں ہوتا ۔تاہم انڈسٹری کی سب سے بڑی کمپنی اس منصوبے کی حمایت کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر ، کوکا کولا نے 2030 تک صفر کچرا پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کوکا کولا کو چیریٹی گروپ بریک فری پلاسٹک نے پچھلے سال دنیا میں پہلے نمبر پر پلاسٹک سے آلودہ مشروب قرار دیا تھا ، اس کے بعد دوسرے مشروبات تیار کرنے والے پیپسی اور نیسلے بھی اس کے قریب تھے۔ کمپنی پر دباؤ میں ڈنمارک کی پیپر بوتل فرم ، پابوکو ، کاغذ پر مبنی کنٹینر شروع کرنے کے پس پشت ہے۔اس کا مقصد ایک ایسا ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جو فیزی مشروبات جیسے کولا اور بیئر کی تیار ی میں مددگار ہو جوکہ سخت دبائو میں بوتلوں میں بھری جاتی ہیں۔سات سال سے زیادہ لیباریٹری ورکس کے بعد ، اب یہ کمپنی ہنگری میں اس موسم گرما میں کوکا کولا کے فروٹ ڈرنک ایڈیز کی آزمائش کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ ابتدائی طور پر ، اس میں مقامی خوردہ چین کے ذریعہ تقسیم کی جانے والی دو ہزار بوتلیں شامل ہوں گی۔ تاہم یہ کمپنی دوسری فرمس کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔