تہران(اے پی پی)ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں پہلے بین الاقوامی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں پہلے بین الاقوامی ثقافتی میلے کا 10 سے 12 مارچ تک انعقاد کیا جائے گا۔اس ثقافتی میلے کے موقع پر دوسرے ممالک کے فنکاروں کی موجودگی کے لئے عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت یونان، الجیریا، جرمنی، تیونس، ترکی، فرانس، آرمینیا، آسٹریا، سپین، بھارت اور خلیج فارس کے ممالک کے سفیروں رابطہ کرلیا گیاہے۔اس میلے کا مقصد خطے کے موسیقی سے محبت کرنے والوں کو ایرانی ثقا فت اور موسیقی کی شناخت کے علاوہ جزیرے کیش کی صلاحیتوں اور پرکشش مقامات کا تعارف کرانا ہے ۔