• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی، نان ڈیوٹی پیڈ اور اسمگل سگریٹ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن

اسلام آباد (اے پی پی) ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جعلی ، نان ڈیوٹی پیڈ اور اسمگل شدہ سگریٹ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران جاری مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں 97.507ملین روپے مالیت کی 44.827ملین سگریٹس ضبط کی گئی ہیں۔ ان کاروائیوں کے نتیجے میں 2.2ملین روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر رقم کے حصول کیلئے قانونی کاروائی جاری ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے اتوارکویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے جعلی ، بغیر ڈیوٹی ادائیگی اور سمگل شدہ سگریٹس کی روک تھام کے وژن کے حصول کی خاطر فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کو جعلی ، سمگل شدہ اور بغیر ڈیوٹی ادائیگی کے سگریٹس کی روک تھام کیلئے کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔اس ضمن میں چیئر مین ایف بی آر نے جعلی، سمگل شدہ اور بغیر ڈیوٹی ادائیگی کے سگریٹس کی تجارت کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

تازہ ترین