• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاوری گرل کی ویلنٹائن ڈے کی خصوصی ویڈیو وائرل

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی دنا نیر نے اب اپنے مداحوں کے لیے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے بھی خصوصی ویڈیو تیار کرلی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دنا نیر نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے ہاتھ میں ایک لال گلاب بھی موجود ہے۔


دنا نیر نے اپنی اس نئی ویڈیو میں یہ ڈائیلاگز بولے:

یہ میں ہوں، میری ویلنٹائنز بھی میں ہوں اور یہ فلاورز میں نے خود کو گفٹ کیے ہیں

دنا نیر نے ویڈیو کے آخر میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’کسی سے محبت کرنے سے پہلے اپنے آپ سے پیار کریں۔‘

پاوری گرل کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں سات لاکھ سے زائد صارفین دانا نیر کی ویلنٹائن ڈے ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘

لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے۔

پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی۔

معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں، اُنہوں نے پاکستانی لڑکی کی ایک اس دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ بھی دانا نیر کا یہ انداز فالو کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

دنا نیر کے ڈائیلاگز کو پسند کرتے ہوئے پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین