• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشورنس انڈسٹری کا فروغ، صدر پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کمیٹی تشکیل

کراچی (جنگ نیوز) انشورنس انڈسٹری کی بہتری اور فروغ کے حوالے سے صدر پاکستان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے مسائل کے حل اور تجاویز کے لئے ڈائریکٹر جنرل مبشر نعیم صدیقی کی سربراہی میں اسٹیٹ بینک، انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان ، ایس ای سی پی اور انشورنس کمپنیز کے اعلیٰ عہدے داروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی۔ جس کا پہلا اجلاس آج وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ دفتر میں ہوا۔ جس کی صدارت جناب مبشر نعیم صدیقی نے کی جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈاکٹر عنایت حسین ، ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک اور دیگر شریک ہوئے۔

تازہ ترین