• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو ارکان کی خریدوفروخت کیلئے خفیہ بیلٹ ہی چاہئے‘فیصل جاوید

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف ہر سطح پر کرپشن چاہتی ہے‘اپوزیشن چاہتی ہے کسی جگہ سے بھی کرپشن ختم نہ ہو کیونکہ ان کا کام ہی یہی ہے‘اپوزیشن کوارکان کی خریدوفروخت کیلئے خفیہ بیلٹ ہی چاہئے ‘ دھاندلی زدہ اور خریدو فروخت والے غیر شفاف انتخابات حقیقی جمہوریت کے ترجمان نہیں ہوسکتے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں پیسوں کے لین دین کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتیں،اپوزیشن جماعتیں ہر حال میں سیکرٹ بیلٹ چاہتی ہیں۔پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں روایتی سیاست کررہی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست ان سے مختلف ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے رشتے داروں کو نہیں نوازتے بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ سمیت چاہے جو مرضی کرلیں انہیں ان کے کیسز میں ریلیف نہیں ملے گا۔

تازہ ترین