کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کا ایک اور مبینہ مقابلہ جعلی نکلا۔ 3جنوری کوسائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والا گلگت ہنزہ کا نوجوان ابتدائی انکوائری کے بعد تحقیقاتی رپورٹ میں بھی بے قصورقرارپایا گیا،ایس ایس پی ملیر نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی ، تاہم جعلی پولیس مقابلے میں ملوث دونوں پولیس اہلکار تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔