• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے نائب کپتان مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے متحرک ٹیم لاہور قلندرز نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو چھٹے ایڈیشن کے لیے اپنا نائب کپتان مقرر کردیا ہے۔

لاہور قلندرز کے اعلامیے کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سہیل اختر کے نائب ہوں گے، یہ 2018 کے بعد پہلا موقع ہے کہ لاہور قلندرز نے کسی کرکٹر کو باضابطہ طور پر نائب کپتان مقرر کیا ہو۔

لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے ہمیشہ ہی نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے کو اپنا مشن بنایا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان مقرر کرنا لاہور قلندرز کی پلیئرز ڈیولپمنٹ سوچ کا عکاس ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتان بنائے جانے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ لاہور قلندرز کی کامیابی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین