آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پریانکا کی پارٹیز میں گوسپ آنٹی بن کر انٹری دیتا تھا، رنویر سنگھ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا جب بھی ممبئی آتیں تو وہ ان کی پارٹیز میں باتونی خاتون کی طرح انٹری دے کرکوشش کرتے جس میں وہ ان سے ہولی وڈ کی ساری گپ شپ حاصل کرلیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رنویر سنگھ نے ورچوئل پروگرام ’نائٹ ود پریانکا چوپڑا ‘ میں اداکارہ کے ساتھ کی گئی گفتگو کو شیئر کیا۔رنویر نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ وہ کس طرح بولی وڈ پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی منعقدہ پارٹی میں شرکت کے لیے پرجوش تھے۔رنویر نے کہا کہ مجھے وہ رات یاد ہے جب پریانکا لاس اینجلس کے ایک لمبے سفر کے بعد واپس آئیں تھی اور رتیش سدھوانی کی پارٹی میں ہر کوئی پریانکا کے اردگرد تھا اور میں ان میں سب سے آگے (گوسپ آنٹی) تھا۔ادکار نے بتایا کہ میں پریانکا سے پارٹی میں اور بیٹا کس سے ملیں اور کون تھا ؟اس نے کیا بولا جیسے سوالات کررہا تھا؟دوران گفتگو پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ کیونکہ انہیں بولی وڈ میں بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کے باعث ان کی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوا اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہولی وڈ انڈسٹری میں قدم جماسکتی ہیں۔

دل لگی سے مزید