کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف بی ایریاء یوسف پلازہ کے قریب عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری ،شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کے چیئر مین عالمگیر شیخ کی اسنوکر میں گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ایشئین کنفیڈریشن آف بلیئرڈ اسپورٹس (اے سی بی ایس)نے ورلڈ پول ایسو سی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں انھیں اپنا نیا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے یکم اگست کو 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے موقع پر 33 سال بعد پہلی بار اپنی فلم جوان کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ حاصل کیا جس پر انکے پرستار اور مداح کافی خوش ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کے عہدے پر ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے حملوں پر قانون کے مطابق سزائیں ہوئیں، فیصلے پر اعتراض ہے تو عدالت جائیں ایوان میں شور نہیں کریں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کروں گا۔
سمندری طوفان فلورس برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے زیر تعمیر نئے رن وے 07 آر پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام مکمل کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے میں انفرا اسٹرکچر بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈ کا اعلان کیا اور وزیر مواصلات کو فوری طور پر انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نئے صوبوں کے حق میں ہے، یہ ہمارے منشور کا بھی حصہ ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی پولیس صف اول میں کام کر رہی ہے،
اس سے قبل یہ ڈیڈ لائن 3 اپریل پھر 15 مئی اور بعد ازاں 30 جون 2025 تک توسیع کر دی گئی تھی، تاہم شہریوں کی سہولت اور بڑھتے رجسٹریشن عمل کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے پرولیگ میں شرکت کے فیصلے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔