• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز پارک ، وائلڈ لائف کنزرویشن سنٹر منصوبے،168کروڑ خرچ ہونگے

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے) مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی اپ گریڈیشن اور مارگلہ وائلڈ لائف کنزرویشن سنٹر منصوبوں پر ایک ارب 68کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی اپ گریڈیشن منصوبے پر 500ملین روپے جبکہ مارگلہ وائلڈ لائف کنزرویشن سنٹر پر ایک ارب 18کروڑ روپے خرچ ہونگے، پارک کی اپ گریڈیشن منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ، جبکہ مارگلہ وائلڈ لائف کنزرویشن سنٹر کا پی سی ٹو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رائنا سعید کے مطابق پارک کی اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت سٹاف کو بڑھانا ہے تاکہ پارک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، الیکٹرانک گیٹ ہونگے، پارک کے اندر کیمرے لگائے جائیں گے، اس منصوبے کے تحت یہاں پر انفارمیشن سنٹر بنایا جائے گا، بچوں کیلئے بھی انفارمیشن سنٹر ہو گا ۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جائے گا ۔
تازہ ترین