• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین پر نیوٹرل قرارداد، سلامتی کونسل آج ووٹنگ ہو گی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر نیوٹرل قرار داد پر ووٹنگ آج ہو گی۔

اقوامِ متحدہ میں چین کے مشن کا کہنا ہے کہ مسودہ امریکا پیش کرے گا۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ مسودہ امریکا نے روس مخالف مغربی ممالک کے جواب میں تیار کیا ہے۔

 اس میں یوکرین پر روسی حملے کے بجائے روس یوکرین تنازع کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکا کے صدارتی مشیر مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ روس پر اپنے مؤقف کا جائزہ لے رہی ہے اور یوکرین پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے جس میں امداد کی ترجیحات پر نظرِ ثانی اور اسٹریٹجک وسائل کی فروخت سے متعلق ڈیل بھی شامل ہے تاکہ امریکی شہری یہ دیکھ سکیں کہ یوکرین میں بڑی سرمایہ کاری سے انہیں واپس کیا ملا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید