جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) نے کامیابی حاصل کرلی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جرمن قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کے رہنما فریڈرک مرٹز کی جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
فریڈرک مرٹز کا تعلق سابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی جماعت سے ہے، مگر انہوں نے مرکل سے مختلف پالیسیاں اپنانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں فریڈرک مرٹز کا کہنا ہے کہ یورپ کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہوگا۔
فریڈرک مرٹز نے کہا کہ آہستہ آہستہ دفاعی معاملات میں امریکا سے آزادی حاصل کرسکتے ہیں، میری ترجیح یورپ کو جلد از جلد مضبوط کرنا ہے۔