• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک سے دہلی جانیوالا امریکی طیارہ روم میں اُتار لیا گیا

نیویارک سے دہلی جانے والا امریکی ایئر لائن کا طیارہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں اُتار لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایئر لائن کے طیارے کو ممکنہ سیکیورٹی خدشات پر روم میں اتارا گیا ہے۔

امریکی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ طیارے کی روم میں بحفاظت لینڈنگ ہوگئی ہے۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ طیارے کی روم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاشی لے کر طیارے کو کلیئر کردیا ہے۔

طیارے کو دوبارہ اڑان کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید