حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے کہا ہے کہ جب تک 620 فلسطینی رہا نہیں ہو جاتے اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 20 سال میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ٹینک مغربی کنارے میں تعینات کر دیے گئے ہیں، مغربی کنارے کے شمالی حصے سے 40 ہزار فلسطینی شمال میں پناہ گزین کیمپوں سے نقل مکانی کر گئے، اقوام متحدہ نے 40 ہزار پناہ گزینوں کی نقل مکانی کی تصدیق کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق 2000ء کی فلسطینی مزاحمت میں شدت کے بعد یہ اسرائیلی افواج کا مغربی کنارے میں سب سے بڑا آپریشن ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے تاحال 8 سو فلسطینی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔
یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں گھسنے اور حملہ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔