• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ماہرین صحت کا نورو وائرس کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش

تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

برطانوی ماہرین صحت نے انگلینڈ کے ہسپتالوں میں نورو وائرس کی شرح میں تیزی کیساتھ ریکارڈ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ وبائی مرض سے پہلے کے طرز عمل کی واپسی کو موجودہ صورتحال ہوا دے سکتا ہے۔

نورو وائرس انتہائی متعدی مرض مانا جاتا ہے اگرچہ زیادہ تر متاثرہ لوگ ایک دو دنوں میں گھروں میں بہتر ہو جاتے ہیں‘ لیکن یہ بڑی عمر کے افراد‘ چھوٹے بچوں اور ایسے افراد جن میں قوت مدافعت کی کمی ہے کو شدید متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

این ایچ ایس انگلینڈ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اوسطاً 1,160 مریض روزانہ نورو وائرس کےساتھ ہسپتال پہنچے جو سابقہ ہفتے کے مقابلے میں 22 فیصد زائد شرح ہے گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ شرح یومیہ 509 ریکارڈ کی گئی تھی۔

دو ہفتے قبل سب سے اونچی سطح ریکارڈ کی گئی تھی ایک دن میں اوسطاً 961 کیسز سامنے آئے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے گنجائش کی کمی ہے‘ 95 فیصد سے زائد بالغ مریض ہسپتالوں کے بستر پر موجود ہیں۔

این ایچ ایس انگلینڈ کے نیشنل میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر سر سٹیفن پووس نے کہا کہ نورو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ تشویشناک ہے، ڈاکٹرز کے مشورے کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنا کر اس کا پھیلاؤ کم کیا جا سکتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید