• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ الزبتھ ہیری اور میگھن سے شاہی نام اور سرپرستی چھین لینا چاہتی ہیں

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم شاہی خاندان کو خیر باد کہنے والے شاہی جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے شاہی القاب اور سرپرستی چھین لینا چاہتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ چاہتی ہیں کہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس پرنس ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندان سے قطع تعلقی کے بعد شاہی نام اور شاہی سرپرستی سے بھی دستبردار ہو جائیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے بطور سلیبرٹی معروف امریکی میزبان اوپرا وِنفرے کے شو میں شرکت کی خبریں سننے کے بعد سے اس جوڑے سے سخت نالاں ہیں۔

اسی سے متعلق برطانوی ویب سائٹ ’ایکسپریس‘ کی جانب سے ایک پول کروایا گیا ہے جس میں پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی القاب سے متعلق عوام سے سوال کیا گیا۔

ویب سائٹ کے پول میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد امریکا میں منتقل ہونے والے شاہی جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے شاہی القاب اور شاہی سرپرستی بھی چھین لینی چاہیے؟

ایکسپریس ویب سائٹ کے اس پول کے نتائج کے مطابق  عوام کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے، برطانوی عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کو اب مزید شاہی القاب استعمال نہیں کرنے چاہیے اور نہ ہی اُنہیں شاہی سرپرستی ملنی چاہیے۔

پول پر رد عمل دیتے ہوئے برطانیہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پرنس ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان چھوڑنے کے باوجود اس لیے شاہی ناموں کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے تا کہ اُنہیں توجہ ملے اور اُن کی فین فالوونگ بڑھتی رہے۔

واضح رہے کہ شاہی جوڑا پرنس ہیری اور میگھن مارکل 7 مارچ کو معروف امریکی میزبان اوپرا وِنفرے کے شو میں بطور سلیبرٹی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین