• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپارازی نے شلپا شیٹی کو ماسک ہٹانے پر مجبور کردیا

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو ایک آفس کے باہر پاپارازی نے ماسک ہٹانے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا شیٹھی ایک آفس میں جارہی ہیں، تاہم اس سے قبل ہی کچھ فوٹوگرافرز نے ان سے ماسک اتار کر تصاویر دینے کا کہا۔

شلپا شیٹی اتنی بڑی تعداد میں فوٹوگرافرز کی درخواست پر فوٹو دینے پر مجبور ہوگئیں اور ماسک اتار کر پوز بھی دیا۔

ساتھ میں انھوں ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’لاک ڈاؤن دوبارہ ہونے والا ہے۔‘

دریں اثنا شلپا شیٹی دوبارہ ماسک لگانے کے بعد آفس میں داخل ہوگئیں۔



تازہ ترین