• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمی کی پریکٹس کٹ کھلاڑیوں اور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی منفرد انداز کی پریکٹس کٹ کھلاڑیوں اور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی، کٹ پر پاکستان کے ثقافتی رنگ نے سب کو مسحور کردیا ہے۔

ڈیرن سیمی اور انگلش کھلاڑی روی بوپارہ بھی کٹ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، پشاور کے اسلامیہ کالج، گھنٹہ گھر، درہ خیبر اور تفریحی مقام مالم جبہ کا عکس نمایاں ہے۔

پی ایس ایل سکس میں پشاورز لمی نے پریکٹس کے لیے کھلاڑیوں کو منفرد انداز کی کٹس فراہم کی ہیں۔

یہ خصوصی ثقافتی کٹ شائقین کرکٹ اور پشاور زلمی کے ملکی اور غیرملکی کرکٹرز میں بھی مقبول ہوگئی ہے۔

ڈیرن سیمی اور روی بوپارا اس کٹ کے مداح ہوگئے ہیں، انگلش کرکٹر روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کسی بھی لیگ میں اس سے زیادہ خوبصورت کٹ نہیں دیکھی۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ اُنہیں نئی کٹ بہت پسند آئی ہے۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی ہمیشہ کٹ کے معاملے میں نئے تجربات کرتی ہے جو پسند آتے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کی پریکٹس کٹ میں پشاور کے اسلامیہ کالج، گھنٹہ گھر، درہ خیبر اور تفریحی مقام مالم جبہ کے عکس نمایاں ہیں۔


تازہ ترین