• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی

Toxic Sweets Death Toll Rises To 25
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 25 افراد موت کی وادی اتر گئے،ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹھائی میں استعمال کیے گئے کیمیکل کی زیادہ مقدار انسانی اموات کی وجہ بنی ۔

لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ایک یا دو نہیں اکٹھے 25 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ مٹھائی میں سلفونائل یوریا کی آمیزش کی گئی تھی جو ہلاکتوں کا باعث بنی۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض ادویات میں استعمال کیے جانے والے کیمیکل سلفونائل یوریا کو مٹھائی کی تازگی برقرار رکھنے کیلیے بھی استعمال کیا جا تا ہےجس کی زیادہ مقدار جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔

دکانداروں نے تسلیم کیاکہ چھوٹے شہروں اور قصبوں میں جہاں مٹھائی زیادہ مقدار میں نہیں بکتی ، تیار شدہ مٹھائی کو محفوظ رکھنے کیلئے سلفونائل یوریا استعمال کرتے ہیں ۔

پنجاب حکومت نے لیہ میں ہونے والے اندوہناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ذمہ داروں تک پہنچنے کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین