جدہ(شاہدنعیم) سعودی عرب میں جدہ محکمہ ٹریفک نے بلدیہ جدہ کی ہدایت پر ساحل سمندر جانے والے راستے سمندری طوفان کے پیش نظر عارضی طورپربند کردیے ہیں۔ محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا ہے کہ جدہ سی فرنٹ ٹریفک متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں مزید کہا کہ جدہ محکمہ ٹریفک کے اہلکار ساحل سمندر جانے والے راستے بند کرکے متبادل راستوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔