• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی تنقید مسترد کردی

امریکا نے ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانوی تنقید مسترد کردی۔ 

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ درست کہتے ہیں، نیٹو کے لیے امریکا نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

امریکا نے نیٹو کے لیے دیگر تمام ممالک سے زیادہ کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم سرکئیر اسٹارمر نے افغانستان میں برطانیہ سمیت نیٹو کے کردار پر صدر ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں نے ایسا بیان دیا ہوتا تو یقینا معافی مانگتا، 9/11 کے بعد افغانستان پر امریکا ساتھ دیتے ہوئے جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نیٹو فوجی افغانستان میں جنگ کے دوران فرنٹ لائن سے دور رہے ۔ 

امریکا میں مقیم برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دی گئی نیٹو افواج کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی افغانستان میں فوجی خدمات سرانجام دیں، دوست بنائے، دوستوں کو کھویا بھی، ماں باپ نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو دفن کیا، بچے والدین کے بغیر رہ گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید