کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر کم سے کم درجۂ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ درجۂ حرارت معمول سے 3.5 ڈگری کم ہے۔
جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقے سب سے سرد رہے، جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجۂ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جبکہ بن قاسم میں درجۂ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلستانِ جوہر میں پارہ 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا، شارع فیصل اور ماڑی پور میں درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔