• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں خطرناک عمارتوں کے معائنے اور فائر سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں خطرناک عمارتوں کے معائنے اور فائر سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیف پلاننگ کنٹرول افسران اور متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا۔

 لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خط میں لکھا ہے کہ کراچی گل پلازا واقعے میں انسانی جانوں اور املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا، کراچی واقعے سے بلڈنگ سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کی ناگزیر ضرورت ظاہر ہوتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چیف پلاننگ کنٹرول افسران خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا معائنہ کریں، ایسی عمارتوں کو انسانی رہائش کے لیے ناموزوں قرار دیں جس کی حالت درست نہ ہو۔

 لینڈیوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خط کے مطابق ہنگامی حالات میں عمارتوں سے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے راستے لازمی ہیں، کمرشل اور بالخصوص بلند عمارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے، عمارتوں میں مؤثر اور مناسب فائر سیفٹی نظام یقینی بنایا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمارتوں میں الارم سسٹمز، آگ بجھانے کا سامان، ہنگامی انخلاء کے لیے سیڑھیاں، راہداریاں اور دیگر انتظامات ہونے چاہیے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز اور سول ڈیفنس کے ساتھ رابطہ بھی برقرار رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید