کو ئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پسنی فش ہاربر جیٹی سے لا ش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق جیٹی کے برج کے نیچے سے گزشتہ روزلاش برآمد ہوئی جس کی شناخت محمد حسین ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جو ابراہیم حیدری کراچی کا رہائشی تھا لاش ضروری کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردی گئی۔