اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران گرفتار وکلاء نے دیگر قیدیوں کے ساتھ لانے پر اعتراض کیا۔
ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوید ملک اور نازیہ عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔
گرفتار وکلاء نے دیگر قیدیوں کے ساتھ جیل سے عدالت لانے پر اعتراض اٹھا دیا۔
وکلا ء کا کہنا تھا کہ ہم وکیل ہیں، ہمیں دیگر قیدیوں کے ساتھ عدالت لایا جاتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو آئندہ سماعت پر وکلاء کو الگ گاڑی میں لانے کی ہدایت کر دی۔
ملزم وکیل نازیہ عباسی نے کہا کہ اگر میں واقعے میں ملوث ہوں تو ثبوت دیئے جائیں۔
گرفتار وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسران ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہے۔