• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف اور کرینہ کے نئے مہمان کی آمد کا وقت قریب آگیا

بھارتی معروف اداکار، پٹودی خاندان کے دسویں نواب سیف علی خان اور اُن کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جَلد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اپنے گھر میں ہی موجود ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور اپنے نئے بچے کو گھر میں ہی جنم دیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کسی وقت بھی متوقع ہے۔

گزشتہ روز کرینہ کپور کو اُن کی والدہ ربیتا اور بڑی بہن کرشمہ کپور اُن کے نئے گھر میں ملنے آئیں تھیں، اس دوران وہاں سیف علی خان اور اُن کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کو بھی دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی 2012 میں شادی ہوئی تھی، ان دونوں کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی عمر 4 سال ہے۔

تازہ ترین