• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان پھر شارخ کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس سے متعلق یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ اس فلم کے کیمیو میں سلمان خان بھی نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان ’کرن ارجن‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’ہم تمھارے ہیں صنم‘ جیسی بلاک بسٹر فملوں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

تاہم اب رپورٹس ہیں کہ بالی ووڈ کے سلطان اب کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

فلم سے متعلق یہ اطلاعات ہیں سلمان خان فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھی کے طور پر کلائمیکس سین میں نظر آئیں گے۔

اسی طرح فلم میں سلمان خان دیگر سینز میں بھی نمودار ہوں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فلم کا کلائمیکس سین دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کے اوپر اور اندر فلمایا جائے گا۔

اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم جیسے نامور اسٹارز بھی موجود ہیں۔

فلم کی ریلیز سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم غیر ملکی میڈیا میں اس سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اس بارے میں اعلان جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین