• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار حلیم عادل کے کمرے میں سانپ نکل آیا: ترجمان

کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران گرفتار کیئے گئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو سینٹر میں حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلا ہے۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے ایک بیان کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے لیے ناشتہ لے جانے والے ملازم نے سانپ کی اطلاع دی ہے، تاہم حلیم عادل شیخ نے سانپ کو مار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اسیر رہنما کے ترجمان محمد علی بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار سندھ حکومت ہو گی۔


واضح رہے کہ 16 فروری کو کراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے کارِ سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ملزمان کو بالترتیب 2 اور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔

تازہ ترین