پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج کی ویڈیو شیئر کردی۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پولیس کے لاٹھی چارج کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ پولیس کا ڈسکہ کلاں پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز پر بدترین لاٹھی چارج جاری ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس عوام کی ملازم ہے یا پی ٹی آئی کی؟