• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کئی وزرا اور سیاستدان کورونا وائرس میں مبتلا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے کئی وزرا اور سیاستدان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ریاست مہاراشٹرا کے ہیلتھ انچارج سمیت کئی وزرا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ریاست کے ایک وزیر اوم پرکاش دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

اس کے علاوہ 50 سالہ ایم ایل اے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ وزیر صحت نے بھی خود کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

تازہ ترین