آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نور بخاری نے ناقدین کو کھری کھری سُنا دی

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اُن کے حجاب پر تنقید کرنے والے افراد کو کھری کھری سُنادی۔

گزشتہ روز نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کیں جو اُن کی بیسٹ فرینڈ کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھیں۔


مذکورہ تصویروں میں نور بخاری خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے حجاب بھی پہنا ہوا ہے۔


نور بخاری کی یہ تصاویر دیکھنے کے بعد کچھ افراد نے اُن کے حجاب پر شدید تنقید کی جس کے بعد نور بخاری نے اپنی پوسٹس کے کمنٹ سیکشن بند کردیے۔

ناقدین کو جواب دینے کے لیے نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے، اگر آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا ہے تو مجھے نہ دیکھیں۔‘

نور بخاری نے مزید کہا کہ ’میں اپنے اللّہ کے لیے حجاب کرتی ہوں وہ میری نیت جانتا ہے اور اُس کے علاوہ کسی کو حق نہیں کہ مجھے کچھ بولے۔‘

یاد رہے کچھ سال قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ناقدین اُن کی ہر اچھی، بُری پوسٹ پر نفرت انگیز تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں، ان ہی سب سے تنگ آتے ہوئے نور بخاری نے ناقدین کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

اس وقت نور بخاری کی دو بیٹیاں ہیں جن کی تصاویر وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید